قران پاک کھولیے! سطر پر انگلیاں پھیریئے حاجت پوری

قرآنی وظائف سے تمام مسائل کا حل

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میرا تعلق فیصل آباد سے ہے. مجھے عبقری قرآنی وظائف سے جڑے نو سال ہو گئے ہیں. جب سے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے میرے دن رات بڑے پرسکون ہو گئے ہیں۔

ہمارے گھر پر پریشانیوں کا سایہ تھا. ہر وقت بڑی سے بڑی پریشانی منہ کھولے ہمارا استقبال کر رہی ہوتی تھی. زندگی سے سچ سچ عاجز آچکی تھی. پھر عبقری رسالہ ملا اور عبقری رسالہ سے آپ کے درس کا معلوم ہوا.

وظیفے کی برکات

بس پھر رسالہ پڑھنے اور درس سننے کی برکات ملنا شروع ہوئیں، سب سے پہلی جو برکت ملی وہ قرآن ہے، ہمیں گھر پر بہت بڑی پریشانی آئی مشکلات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھا. اور یہ پریشانی ایسی تھی جو کہ سب کو نا ممکن لگ رہی تھی. کہ کبھی حل نہ ہو سکے گئی میرے بچے انتہائی پریشان اکثر ہم رات رات بھر نہ سو سکتے.

قرآنی وظیفہ

نستَغفِرَكَ وَنَتُوبُ اليك

آپ نے درس میں عمل بتایا کہ قرآن پاک کھول کر نستَغفِرَكَ وَنَتُوبُ اليك قرآن پر انگلی پھیرتے ہوئے مسلسل پڑھنا ہے. یقین کیجئے اتنی پریشانیوں کے باوجود کبھی قرآن پاک کھول کر نہ دیکھا تھا. 

پہلی مرتبہ جب قرآن کھولا اور یہ عمل شروع کیا تو آنکھوں سے آنسوؤں کی جھری لگ گئی رہ رہ کر محسوس ہو رہا تھا.

قران پاک کا شکوہ

قرآن مجھے کچھ کہہ رہا ہے مجھ سے شکوہ کر رہا ہے شکایات کر رہا ہے عرصہ سے تو نے مجھے غلاف میں لپیٹ کر رکھا ہے کبھی کھول کر نہیں دیکھا میں بند کر کے رکھنے والی کتاب نہیں، میں تو روز پڑھنے والی اور اس میں جو لکھا اس پر عمل پیرا ہونے والی کتاب ہوں، بس قرآن اٹھاتی ہوں چومتی ہوں اور یہ عمل کرتی ہوں۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جو کام نا ممکن تھا واقعی ایک پہاڑ تھا اللہ نے وہ کام مجھ پر ایسے آسان کر دیا میں اور میرے بچے اس پریشانی سے نکل گئے ۔ اللہ کریم آپ کو بہت زیادہ خیریںاور برکات دے۔ 

اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنا

آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ اس عمل کے بعد اللہ کریم نے مجھے عمرے کی سعادت بھی دی اللہ کا گھر دیکھ کر تسبیح خانہ آپ کیلئے رسالہ عبقری کے لیے خود ساختہ کے دعائیں نکلیں، اللہ اسے ہمیشہ آباد رکھنے سدا شاد رکھے۔آمین۔

 اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ گھر کا ہر فرداب روزانہ قرآن کریم فرقان مجید پڑھتا ہے چاہے کوئی ایک صفحہ پڑھے مگر قرآن کھول کر چومتا ہے قرآن سے دوستی کر لی ہے ہمارے مسائل ختم، پریشانیاں ختم ہو گئیں، گھر میں سکون آگیا ہے۔

خلاصہ

میری یہ تحریر شائع کیجئے اور قارئین عبقری کو میرا تجربہ بتائیے. آپ روزانہ قرآن پڑھنا شروع کر دیجئے آپ کے مسائل ختم ہو جائیں گئے. 

قرآن گھر میں سجا کر رکھنے کیلئے اللہ کریم نے ہمیں نہیں دیا. بلکہ روزانہ پڑھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کیلئےاتارا گیا ہے۔ آپ بھی آج سے ہی خود سے وعدہ کریں. اب روزانہ کم از کم ایک مرتبہ ضرور قرآن کریم کی تلاوت کرینگے۔

Leave a Comment